۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
جامعه مدرسین حوزه علمیه قم

حوزہ/ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اس بابرکت مہینے کی روحانی اور معنوی فضا سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ا یجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اس بابرکت مہینے کی روحانی اور معنوی فضا سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

رمضان کے مقدس مہینے کا آغاز ہو رہا ہے، اس مہینے میں بہترین مواقع موجود ہیں، اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں ان تمام گناہوں سے نکال دے جنہوں نے معنویت اور نورانیت سے ہمیں دور کر رکھا ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں مستغفرین میں قرار دے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اس بابرکت مہینے کی مبارکباد پیش کرتی ہےاور چند اہم نکات کی جانب اشارہ کرتی ہے اور چند نکات کی جانب اشارہ کرنا ضروری سمجھتی ہے:

۱۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے، اس مہینے میں رحمت الہی کے دروازے کھل جاتے ہیں ،اس مہینے میں روزہ، تلاوت قرآن اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں راز و نیاز کے بہترین مواقع فراہم ہیں، اگرچہ کہ ضیافت الہی سب کے لئے ہے اور اس مہینے میں سب ہی مہمان خدا ہیں؛ لیکن یہ مہینہ ان نوجوانوں کے لئے زیادہ اہم ہے جو قرب الہی چاہتے ہیں۔

۲۔ اس مہینے کی سب اہم چیز تقوی ہے، لہذا سب کو تقویٰ الہی کی دعوت دی جاتی ہے، سب مل کر تقویٰ الہی کو اختیار کرتے ہوئے وطن اور نظام اسلامی کی حمایت کریں۔

۳۔ رمضان المبارک میں مختلف اسلامی پروگرام کرنے کا بہترین موقع ہے، جیسے قرآن خوانی، نماز جماعت ، مجالس و محافل، دعا خوانی، ضرورت مندوں کے لیے دسترخوان کا اہتمامکرنا اور صلہ رحم وغیرہ۔

۴۔ وہ علمائے کرام اور طلاب ذوی الاحترام جو اس مہینے میں تبلیغ میں مصروف ہیں، مومنین میں معارف اہل بیت علیہم السلام کے علاوہ انہیں سیاسی اعتبار سے بھی آگاہ کریں تا کہ دین و دنیا دونوں پر ان کی گہری نظر رہے۔

۵۔ مومنین ہمیشہ سے ہی کار خیر میں پیش قدم رہے ہیں اور رمضان کے مقدس مہینے اس کار خیر میں دوگنا اضافہ جو جاتاہے،لہذا بعض معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشرے کے مظلوم اور نادار طبقوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، مخیر حضرات اور عوام الناس اس عظیم کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں چوں کہ یہ متقین کی نشانی ہے: کانُوا قَلِیلًا مِنَ اللَّیْلِ ما یَهْجَعُونَ وَ بِالْأَسْحارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُونَ وَ فِی أَمْوالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَ الْمَحْرُومِ»

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .