۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اعتکاف

حوزہ/ حوزہ علمیہ خراسان کے شعبہ اخلاق و ثقافت کے سربراہ نے بتایا کہ رمضان المبارک میں حرم امام رضا علیہ السلام میں اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کے شعبہ اخلاق و ثقافت کے سربراہ حجۃ الاسلام علی زادہ نے حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک میں حرم امام رضا علیہ السلام میں اعتکاف کے اہتمام کا ذکر کیا اور کہا: اعتکاف اسلام میں ایک نمایاں عبادت ہے جس میں انسان دنیا سے گریز کرتے ہوئے بارگاہ الہی میں آجاتا ہے ، یہ ایک ایسی عبادت ہے جس کی طرف معصومین علیہم السلام نے خصوصی توجہ دلائی ہے، اس عبادت کے کچھ احکام اور آداب ہیں، پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت طیبہ کے مطابق اعتکاف کا بہترین وقت رمضان المبارک کے آخری دس دن ہیں۔

انہوں نے اعتکاف کی برکتوں اور اس کے روحانی اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا:اعتکاف کا سب سے پہلا فائدہ یہ ہے کہ معتکفین پراللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہوتا ہے، اور اعتکاف میں عبادت ، ذکر الہی ، دعا، اپنے لئے اور دوسروں کے کئے استغفار کا بہترین موقع ہوتا ہے۔

حوزہ علمیہ خراسان کے شعبہ اخلاق و ثقافت کے سربراہ نے کہا:اعتکاف انسان کے لیے خود کو سنوارنے کا بہترین ذریعہ ہے، لہذا معتکف کو چاہئے کہ وہ روحانی اقدار سے مستفید ہونے کے لیے اپنے مادی مفادات کو ترک کر دے، اپنے آپ کو رب کے حوالے کر دے اور خدا سے چاہے کہ وہ اسے صراط مستقیم پر قائم و دائم رکھے، تاکہ وہ خدا کے لطف کرم و محبت و الفت کے لامحدود دریا سے جڑ سکے جہاں صرف بخشش و کرم ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .