۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
مولانا وسیم رضا کشمیر

حوزہ/ سماجی برائیوں اور منشیات کے خلاف بیداری مہم چلانے کی آئمہ جماعت و مبلغین سے اپیل، مساکین اور یتیموں کا خیال رکھنا ہم سب کی دینی ذمہ داری۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر/ماہ مبارک رمضان کا مہینے ایک بار پھر اپنی لاتعداد برکات اورر عنایات کے ساتھ جلوہ افروز ہوا ہے ۔ عامۃ المسلمین خصوصا جموں وکشمیر کے عوام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں ۔ یہ تزکیہ نفس ، توبہ و استغفار ، بخشش و مغفرت ، صبرو استقامت ، جذبہ ایثار و ہمدردی ، انسانی اخوت و یکجہتی ، اصلاح امت و معاشرے سازی ، دعاؤں کی قبولیت اور قرب الٰہی حاصل کرنے کا مہینے ہے۔

قم المقدس سے جاری ایک بیان میں جامعۃ المصطفیٰ (ص)العالمیہ حوزہ علمیہ قم کے نوجوان دینی مبلغ اور محقق مولانا وسیم رضا کشمیری نے کہا کہ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب العزت نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے۔ نزول قرآن کے اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ قرآئت قرآن کے اہتمام کے ساتھ ساتھ کتاب مقدس کے معنی و مفاہیم اور فکر و پیغام کی طرف اپنے قلوب و اذہان کو متوجہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ لہذا ان متبرک ایام کو غنیمت سمجھتے ہوئے اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کیلئے بندگان کیلئے خدا کی جانب بہترین فرصت ہے۔

پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں دعوت خود از جانب خداوند متعال و بندگان ان بابرکت ایام میں اہل کرامات میں قرار پاتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں اس ماہ میں عبادت و نیکی کے ذریعے اللہ تعالیٰ کو راضی کرتے ہوئے اپنی بخشش و مغفرت کا سامان فراہم کرنا چاہیے۔یہ خود سازی کیلئے بہترین فرصت ہے کہ جو جس قدر چاہیے اس دسترخوان الٰہی سے بہرہ مند اور مستفید ہوسکتا ہے۔

مولانا وسیم رضا کشمیری نے کہا کہ یہ عظیم مہینے صبروضبط، ایثارو ہمدردی اورایک دوسرے کے ساتھ حسنِ سلوک کی دعوت دیتاہے۔احترام ماہ مبارک رمضان کے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد یتیموں ، غرباء و مساکین اور فقراء کا خاص خیال رکھا جائے۔

موصوف نے آئمہ جمعہ و جماعت ، مبلغین اور خطباء کو جموں کشمیر میں بڑھتی بےراہ روی اور منشیات جیسے جرائم کا قلع قمع کرنے کیلئے بیداری مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ شفاف اور پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے زمینہ سازی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .