۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
News ID: 393948
21 اکتوبر 2023 - 20:57
شاہ محمد اصغر

حوزہ/ مرحوم شاہ محمد اصغر صاحب ایک نہایت با اخلاق اور خوش مزاج شخصیت کے حامل تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آپ کا تعلق ہندوستان کے صوبہ بہار کے شیخپورہ ضلع کے مشہور قصبہ حسین آباد کے ایک معزز اور علمی گھرانے سے تھا، آپ کے والد محترم مرحوم شاہ ناصر رضا ایک پرہیزگار انسان اور ذاکر اہل بیت علیہم السلام تھے، خود مرحوم شاہ محمد اصغر صاحب ایک نہایت با اخلاق اور خوش مزاج شخصیت کے حامل تھے۔

آپ کی ابتدائی عصری تعلیم آپ کے وطن میں ہوئی، پھر آپ نے آگے کی تعلیم اپنے ضلع شیخ پورہ کے ڈی ایم ہائی اسکول سے حاصل کی، وہاں بارہویں (Inter)کرنے کے بعد علم دین حاصل کرنے کا ارادہ کیا جس کے لئے ہندوستان کے عظیم و بے نظیر حوزہ علمیہ جامعۃ الامام امیر المومنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس) میں داخلہ لیا، وہاں اس وقت کے مایہ ناز علمائے کرام جیسے مرحوم آیۃ اللہ شیخ محمد حسین ناصری، حجۃ الاسلام والمسلمین مرحوم شمیم عالم، حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی مہدی تقوی صاحبان وغیرہ سے کسب فیض کیا۔

جامعہ سے فراغت کے بعد آپ نے آگے کی تعلیم کے لئے ایران کے مرکز علم شہر قم تشریف لے گئے، تقریباً 20 برس تک وہاں قیام پذیر رہنے کے بعد سال 2010 میں وطن تشریف لائے۔

آپ کی شادی 2012 میں بہار کے خرم آباد قصبہ میں ہوئی، آپ کی 4 بیٹیاں ہیں۔

آہ! مگر افسوس کہ ایک چھوٹے سے آپریشن میں ڈاکٹر کی لاپرواہی کی وجہ سے 11 اکتوبر 2023 کوسحر 3 بجے اس دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے اور کمسن بچوں کو روتا بلکتا چھوڑ گئے۔

آپ کے پسماندگان میں چاربیٹیاں (جن میں سب سے بڑی دس برس کی بیٹی ہے)، بیوۂ مرحوم ، تین بھائی اور دو بہنیں ہیں۔

خدا سے دعا ہے کہ مرحوم کو جوار معصومین علیہم السلام میں اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .