۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حسینی بوشهری

حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر نے کہا: اسلام، بعثت اور ظہور، یہ تین ایسی عظیم نعمتیں ہیں جسے خدا وند متعال نے ہمیں عطا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ہاشم بوشہری نے ایران کے شہر گناوہ میں منعقد جشن نیمہ شعبان سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شہر گناوہ کے لوگ ولایت کے حامی، مذہبی، انقلابی اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کے وفادار ہیں۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے کہا: غیبت امام زمانہ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) میں شیعو ں کے کچھ فرائض اور ذمہ داریاں ہیں جنہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے، امام زمانہ (عج) کی غیبت کے زمانے میں بھی ہمیں خدا وند متعال کا مطیع و فرمانبردار ہونا ضروری ہے تا کہ امامؑ ہم سے راضی و خشنود رہیں۔

مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر نے مزید کہا: امام زمانہ (عج) پردہ غیب میں ہونے کے با وجود تمام عالم ہستی انکے زیر نظر ہے، لہذا ہمارا وظیفہ یہ ہے کہ ہم دین کو اچھی طرح سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا: ہماری نوجوان نسل ابھی پوری طرح سے دیندار نہیں ہو پائی ہے، لہذا ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ وہ دین کے بارے میں عمیق معرفت حاصل کریں اور سمجھیں کہ دین ہم سے کیا چاہتا ہے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: ہمیں اپنے پورے وجود سے دین کا محافظ بننا چاہئے، غیبت کا زمانہ بہت ہی نازک زمانہ ہے، اس لیے ہمیں اپنے دین کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ دشمن دن رات اسی کے خلاف منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر نے کہا: اسلام، بعثت اور ظہور، یہ تین ایسی عظیم نعمتیں ہیں جسے خدا وند متعال نے ہمیں عطا کیا ہے، دشمن ہمیں مایوس کرنے کی کوشش کرے گا لیکن ہمیں بالکل بھی مایوس اور نا امید ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .