۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ عمامه گذاری جمعی از طلاب به دست آیت‌ الله‌العظمی وحیدخراسانی در روز میلاد امیرالمومنین(ع)

حوزه/ تمام لوگ دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں؛ نیمۂ شعبان کی رات گیارہ بجے اہل بیت (ع) کے نورانی حرم میں دعائے فرج (الھی عظم البلاء) سے دعا کیلئے ہاتھ اٹھائیں اور اس کے بعد حضرت امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کی مادر گرامی کیلئے سورہ حمد کی تلاوت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیمۂ شعبان اور حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کی ولادت باسعادت کے موقع پر آیۃ الله العظمٰی وحید خراسانی کا سال اہم پیغام جو سال گزشتہ آپ نے جاری کیا تھا جسے ہم دوبارا قارئین کی خدمت میں شائع کر رہے ہیں۔پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِیمِ

وجود مقدس صاحب الامر عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کی ولادت باسعادت کی رات، لیلۃ القدر کی مانند ہے، کیونکہ آپ کے مقدس وجود سے تمام جہان، انسان، آسمان اور زمین رزق و روزی پاتے ہیں۔

امام زمانہ کی ولادت باسعادت کی شب و روز کو زندہ کیا جائے، ہر شخص، امام زمانہ عجل کے قلب مبارک کی خوشی کیلئے جو کچھ کر سکتا ہے کرے۔

ان چند دنوں میں آنحضرت علیہ السلام کے یتیموں کی کفالت میں کوتاہی نہ کریں۔

کھانا کھلائیں اور ان لوگوں کی مدد کریں جن کو زندگیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

شب و روز امام زمانہ علیہ السلام کی یاد میں رہیں، آپ کی خدمات کا صلہ، امام علیہ السلام خود عطا فرمائیں گے۔ ان شاء اللہ!

تمام لوگ دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں؛ اہل بیت (ع) کے نورانی حرم میں نیمۂ شعبان کی رات گیارہ بجے، دعائے فرج (الھی عظم البلاء) سے دعا کیلئے ہاتھ اٹھائیں اور اس کے بعد حضرت امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کی مادر گرامی کیلئے سورہ حمد کی تلاوت کریں۔

خدا سے، تمام مرسلین و انبیاء علیہم السلام کے موعود کے ظہور کو طلب کریں، تاکہ امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف آئیں اور پوری دنیا کی مشکلات حل ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .