۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ شہر جونپور میں بارگاہ واجبہ بیبی میں شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر جونپور میں بارگاہ واجبہ بیبی میں شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر تقاریر اور منظومات کے ذریعے شہداء کو خراج عقیدت پیش کی گئی، جلسه کی پہلی تقریر فضہ زهرا معلمہ جامعہ فاطمۃ الزہرہ نے کی، جس کا عنوان تھا "جو ذکر خدا کرے گا اللہ اس کے ذکر کو بلند کر دے گا" اس کے بعد فضہ فاطمه طلبه جامعه فاطمه زهرا نے شہداء کے عنوان سے ایک نظم پیش کی۔

دوسری تقریر جامعہ سیدہ زینب سے انجم پروین صاحبہ نے فرمائی، جس کا عنوان تھا "جو اللہ کی راہ میں آگے بڑھتے ہیں اللہ ان کی محبت کو لوگوں کے دلوں میں ڈال دیتا ہے" اس کے بعد شہداء کے عنوان سے ایک اور نظم پیش کی گی ۔

تیسری تقریر رخشندہ منصف نے کی، جس کا عنوان تھا "جو اللہ کی راہ میں قتل کر دیے جاتے ہیں وہ کبھی مرتے نہیں بلکہ زندہ ہیں اور اللہ کی عنایت سے رزق پا رہے ہیں"۔

اس جلسے میں بہترین تقاریر کی گئیں اور بعد میں ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا جس معلمه ممتاز فاطمه نے خطاب کیا، موضوع سیرت شهدا قرآن کریم و حدیث کی روشنی میں حاضرین کو بہت ساری علمی اور روحانی باتیں سیکھنے کو ملیں۔ جلسہ گرم جوشی اور عقیدت کے ماحول میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .