۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
قاسمی فرزاد

حوزہ / ایران کے صوبہ ہمدان کے گورنر نے علماء و فضلاء کے مقام اور شخصیت کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: علماء کرام ہماری آنکھوں کا نور ہیں اور ان کے اعلیٰ علمی مقام کو حکام اور عوام انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ ہمدان کے گورنر علی رضا قاسمی فرزاد نے آیت اللہ غیاث الدین طه محمدی کے ساتھ ملاقات میں علماء اور فضلاء کے مقام و شخصیت کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: علماء دین ہماری آنکھوں کا نور ہیں اور ان کے اعلیٰ علمی مقام کو حکام اور عوام انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: دین اسلام اور اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام کے سلسلہ میں آیت اللہ طه محمدی کی علمی شخصیت اور خدمات کی قدردانی ضروری سمجھتا ہوں۔

صوبہ ہمدان کے گورنر نے کہا: صوبہ ہمدان کے عوام اور مجلس خبرگان رھبری کے اراکین آیت اللہ طه محمدی کا انتہائی احترام کرتے ہیں اور اس سے ان کی خدمات اور زحمات کا پتا چلتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .