۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عراق

حوزہ/ عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایاکہ عراقی فورسز نے کربلائے معلی میں ایک خودکش حملہ آور کو مار گرایا اور ایک دوسرے دہشت گرد کو زخمی کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں کربلائے معلی آپریشن کی کمان نے آج (منگل) دوپہر کو ایک دہشت گرد کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ رسول نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا: "دقیق اطلاعات کے مطابق، کربلا آپریشن کمانڈ کے ایک گروپ نے البهبهانی کے علاقے آپریشن کیا،عراقی فورسز خودکش بم بیلٹ پہنے ہوئے ایک دہشت گرد کو مارنے اور دوسرے خودکش حملہ آور کو زخمی کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔"

آخر میں یحییٰ رسول نے مزید کہا کہ زخمی دہشت گرد کا تعاقب تاحال جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .