۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شبیب کاظم

حوزہ/ مولانا شبیب کاظم کی مظلومانہ قید و بند کی مصیبت سے نجات ،ان کی صحت وسلامتی، وقف مافیا اور ظالموں کے لیے بد دعا کے لئے مشھد مقدس میں دعائیہ جلسہ کا اہتمامِ کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا شبیب کاظم کی مظلومانہ قید و بند کی مصیبت سے نجات ،ان کی صحت وسلامتی، وقف مافیا اور ظالموں کے لیے بد دعا کے لئے مشھد مقدس میں دعائیہ جلسہ کا اہتمامِ کیا گیا ہے۔

یہ دعائیہ اور احتجاجی جلسہ جمعہ 6 ذیقعدہ 1444، مطابق 26 مئی 2023 کو۔5:30عصر، حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے صحن جمہوری اسلامی میں منعقد ہوگا، جس میں دعائے سمات اور جوشن صغیر کی تلاوت کے ساتھ امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں موصوف کی صحت کے لئے دعا اور وقف مافیا اور ظالموں کی رسوائی کے لئے بد دعا کی جاے گی۔

مشھد مقدس میں مولانا شبیب کاظم کی صحت  کے لیے دعائیہ اور احتجاجی جلسہ

اس دعائیہ اور احتجاجی جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر حوزہ علمیہ قم کے مایہ ناز خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین سید مراد رضا رضوی شرکت فرمائیں گے اور مشھد مقدس میں مقیم طلاب ھندوستان اور زائرین شرکت فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ مولانا شبیب کاظم تقریباً ایک مہینے سے جیل میں ہیں اور ان پر متعدد جھوٹے کیس درج کئے گئے ہیں، گذشتہ چند دنوں قبل مولانا کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد پورے ہندوستان اور بیروں ملک میں احتجاجی بیانات جاری ہو رہے ہیں اور دعائیہ اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور کے سربراہ مولانا سید حمیدالحسن زیدی نے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی مولانا شبیب کاظم کی ایک دردناک تصویر پر غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا:شاید آزاد ہندستان میں پہلی مرتبہ اس طرح کی صورتحال سامنے آئی ہے کہ ایک صاحب عمامہ مولانا بیڑیوں میں جکڑا ہوا مدتوں سے قید کی صعوبتوں کو برداشت کرتے ہویے بیماری کی مصیبت سے دوچار ہے اور اس کے بعد بھی بیڑیاں الگ نہیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا: واٹسپ پر ہمدردی کے بیانات سے سوائے اظہار ہمدردی کے اور کویی فایدہ نہیں ہے، اس سلسلے تمام ذی استعداد افراد اور اداروں کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ذمہ دار علماء اور اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں آگے بڑھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید نقی حیسن جعفر IN 11:38 - 2023/05/26
    0 0
    ھم اس قبیح عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جو بّعض جھلاء نے ایک عالم دین کے ساتھ انجام دیا ہے نیز تمام علماء بہار سے گذرش کرتے ہین کہ وہ اس سلسلے میں جلد کو ئی اقدام فرمائیں
  • Syed ghazanfar hussain IN 21:03 - 2023/05/27
    0 0
    Mola ka uper Etna zulm allha insaf kare or unko jald rehai mila ammin