۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علماء و طلاب ہندوستان کا قم المقدسہ میں احتجاجی جلسے

حوزہ/ علماء و طلاب ہندوستان مقیم حوزہ علمیہ قم المقدسہ ایران کی جانب سے فرانس کی جانب سے مسلسل اسلام کے مقدسات کی توہین کے خلاف احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علماء و طلاب ہندوستان مقیم حوزہ علمیہ قم المقدسہ ایران کی جانب سے فرانس کی جانب سے مسلسل اسلام کے مقدسات کی توہین کے خلاف احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس جلسہ کے مدیر اور انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حیدر عباس زیدی نے اس پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات اور توہین رسالت کے سبب مسلمانان عالم کے قلوب مجروح ہوئے ہیں اور ان میں شدید غم و غصہ ہے ۔ لہذا ہر زندہ ضمیر کا فریضہ ہے کہ ان واقعات کی مذمت کرے اور ان کے خلاف اپنی صدائے احتجاج بلند کرے ۔ 
چنانچہ اسی سلسلے سے حوزہ علمیہ قم میں مندرجہ ذیل تفصیلات کے مطابق ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: یہ احتجاجی جلسہ دن بروز شنبہ تاریخ : 7  نومبر 2020  وقت: رات6:30  سے 8:00 ایران کے وقت اور ہندوستان کے مطابق رات8:30  سے10:00  بجے شب۔

مولانا حیدر عباس کے کہا کہ وبا کے پیش نظر یہ جلسہ آن لائن منعقد کیا جارہا ہے ۔ لہذا انصاف پسند افراد سے گزارش ہے کہ مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے اس احتجاج میں شرکت فرمائیں۔ 


نوٹ: یہ احتجاجی جلسہ اس چینل پر ان لائن نشر کیا جائے گا۔ WWW.YOUTUBE.COM/SHIAOFINDIA


 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .