۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضی کشمیری نماینده آیت الله العظمی سیستانی در اروپا

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین کشمیری نے کہا: عالمی اداروں کے وعدوں سے مایوس دنیا کو آخر الزمان کے نجات دہندہ کا انتظار کرنا چاہیے کیونکہ عوام کا حقیقی محافظ و مدافع وہی ہے جو اپنے ظہور کے ساتھ ناانصافی اور ظلم سے بھری دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یورپ میں حضرت آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری نے منجیٔ بشریت حضرت حجت بن الحسن المہدی (عج) کے یوم ولادت پر دنیا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: عوام کا حقیقی محافظ و مدافع وہ ہے جو اپنے ظہور کے ساتھ ناانصافی کا خاتمہ اور ظلم سے بھری دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔

انہوں نے مزید کہا: انسانیت کی مشترکہ خواہش ایک نجات دہندہ کا وجود ہے اور مختلف مذاہب، فرقوں اور رجحانات نے اس بارے میں "حقیقتِ مہدوی" کے عنوان سے درجنوں کتابیں بھی لکھی ہیں۔

حضرت آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ نے کہا: وہ احادیث جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی اولاد سے نقل ہوئی ہیں ہمیں امام زمانہ (عج) کا انتظار کرنے کی تلقین کرتی ہیں۔

انہوں نے بعض روایات کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید کہا: حضرت امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا "اس (موعود) کی غیبت کے وقت کے لوگ اور ان کی امامت پر ایمان رکھنے والے اور ان کے ظہور کے منتظر افراد ہر زمانے سے بہترین لوگ ہیں کیونکہ خداوند متعال نے انہیں عقل و فہم اور معرفت عطا کی ہے اور ان کے لیے امام (عج) کی غیبت گویا مقامِ مشاہدہ کے جیسی ہے اور خدا نے انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ شمشیر کے ساتھ جہاد کرنے والے مجاہدین کے مقام پر فائز کیا ہے"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .