۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مفتی عبداللطیف دریان

حوزہ/مفتی عبداللطیف دریان کا کہنا تھا کہ رسول اسلام(ص) کی توہین کا سلسلہ مسلمانوں کی دشمنی پر منتج ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کے مفتی عبداللطیف دریان، نے بعض ممالک میں حضرت محمد(ص) کی شان میں مسلسل توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلمانوں کی دشمنی کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے اور ان ممالک کے حکمرانوں کو ہوش کا ناخن لینا ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ آزادی افکار و بیان کے نام پر مسلسل توہین منطقی نہیں اور حدود و قیود کے بغیر ایسی آزادی کسی صورت آزادی نہیں۔

دریان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی دوسروں کے احترام سے شروع ہوتی ہے اور اسلام بھی دوسرں کے احترام اور بقائے باہمی کا درس دیتا ہے اور رسول اسلام(ص) بھی دیگر ادیان کے ماننے والوں سے بہترین انداز میں پیش آتے تھے یہاں تک کہ خدا نے آپکو خلق عظیم قرار دیا۔

لبنانی مفتی نے اس مسئله پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ممکن ہے کہ معاملات کنٹرول سے باہر ہو جائیں اور ایسی صورت میں بڑے چیلنجیز پیدا ہوسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا: دنیا بھر کے مسلمان حضرت محمد(ص) جنکا عشق و محبت تمام تر سازشوں کے باوجود کم نہ ہوسکا ہے لوگ انکی محبت سے کبھی دور نہیں ہوسکتے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .