۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
نائبِ امام جمعہ سکردو

حوزہ/ نائبِ امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو نے کہا کہ عالمی سطح پر امریکہ کے عزائم اس قدر ناکام ہوئے ہیں کہ آج شہید قاسم سلیمانی کو دنیا والے اپنے لئے آئیڈیل سمجھ رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نائبِ امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو حجۃ الاسلام شیخ جواد حافظی نے بین الاقوامی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کو شہید کر کے امریکہ نے سب سے بڑی غلطی کی ہے اور اسی غیر قانونی عمل کے سبب ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکی صدر منتخب نہیں ہو سکا اور امریکیوں نے اسے مسترد کردیا ورنہ امریکہ میں ہمیشہ جو شخص پہلےمرحلے میں صدر بن جاتا تھا وہ دوسری مرتبہ بھی صدر منتخب ہوتا تھا۔امریکہ کے عزائم اس قدر ناکام ہوئے کہ آج شہید قاسم سلیمانی کو دنیا والے اپنے لئے آئیڈیل سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عالمی شہداء میں سے ایک شہید باقر النمر ہیں جن کو آل سعود نے شہید کیا ان شاء اللہ سعودی عرب کے اندر بھی شہید کا خون ضرور رنگ لائے گا،مزید کہا کہ کچھ دنوں قبل آل سعود نے ہندوستان سے اداکاروں کو مدعو کر کے رقص و سرود کی محفلیں منعقد کرائیں جو کہ سرزمین وحی کی توہین ہے اور دوسری طرف قابض اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمانانِ عالم سے درخواست کرتے ہیں کہ مکہ اور مدینہ کو ان خائنین سے آزاد کرایا جائے۔

شیخ جواد حافظی نے رواں ہفتے کو ہفتۂ شہداء قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8 جنوری شہید سید ضیاءالدین رضوی کی شہادت کا دن ہے اب تک ان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنا حکومت کے اقدامات پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں شہید سید ضیاء الدین رضوی کے راستے پر چلنے اور شہید کے پیغام کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

شیخ جواد حافظی نے شہادتِ حضرت فاطمہ(س)کی مناسبت سے منجی عالم بشریت اور عاشقانِ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کیا اور سیدہ کے کردار کو اپنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی بھی عمل کو معرفت کے ساتھ بجا لانے کی کوشش کرنی چاہئے بغیر معرفت کے عمل بجا لائیں گے تو ثواب کے بجائے عقاب کے مستحق ہوں گے جیسا کہ کوئی خطبہ سنے بغیر نماز جمعہ پڑھے تو یہ جائز نہیں وہ خود تو یہ سمجھ رہا ہوگا کہ میں نے ایک نیک عمل بجا لایا ہے لیکن ہمیں شریعت کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کہیں مجلس میں یا محفل میں تبرک دینا ہوں تو دل کھول کر اعلان کرتے ہیں لیکن جب تک وہ لوگ خمس ادا نہیں کریں گے اور مال کو پاک نہیں کریں گے خدا اس کے کسی عمل کو قبول نہی کرے گا۔یقیناً خدا اہل تقوی کے اعمال کو ہی قبول کرتا ہے۔

امام جمعہ جامع مسجد سکردو نے گندم سبسڈی اور کٹوتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک جی بی کو مکمل آئینی حقوق نہیں دیئے جاتے گندم سبسڈی کو برقرار رکھا جائے بصورت دیگر جی بی عوام ان حکمرانوں کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیل پوائنٹس پر جو امیر اور غریب کے درمیان تفریق پائی جا رہی ہے اور جو کرپشن ہو رہی ہے اس کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کے درمیان منظم طریقے سے آٹا تقسیم کیا جائے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جواد حافظی نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے حالیہ دورے کے دوران کئے گئے اعلانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی غیر مقامی شخص جی بی زمین نہیں خربد سکتا۔ہم اس بات سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں اور ساتھ ہی وزیر اعلیٰ سے یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں اعلانات کے بجائے باقاعدہ طور پر اس بات کو اسمبلی کے اندر قانون کے طور پر پاس کرائیں۔

انہوں نے منشیات کے خلاف مہم جوئی میں محکمہ پولیس کے ساتھ عوام کو بھرپور تعاون اور حمایت کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

امام جمعہ سکردو نے مختلف شعبوں بلتستان کو نظر انداز کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس معاملے میں وزراء سے اہم کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اہل بلتستان کو ان کا حق دلوانے کی کوشش ہونی چاہئے۔ججز کی پوسٹ پر مکتب کی اکثریت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوراً بلتستان سے کسی کو منتخب کیا جائے اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی بلتستان سے کسی با صلاحیت شخص کو منتخب کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی بی کو وفاقی حکومت مسلسل نظرانداز کر رہی ہے اور جب کچھ دیا جائے تو بلتستان کو اس سے بھی محروم رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .