۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
تصاویر/قم میں موجود "صحافیوں" کی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات

حوزہ/ بلتستان کے نامور عالم دین کا وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاحت کا سیزن شروع ہو چکا ہے۔ سیاح ہمارے علاقے کے مہمان ہیں، عوام الناس سیاحوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بلتستان کے نامور عالم دین شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی زمینیوں کے تحفظ کیلئے سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کی زمینیں محفوظ کی جا سکیں۔

مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکردو میں ٹریفک مسائل سنگین ہوتےجا رہے ہیں، انتظامیہ کو ان مسائل کے حل کیلئے خصوصی کوششیں کرنا ہوں گی۔ شہر کی سڑکوں کے بیچ میں لگائے گئے کیٹ آئیز کو فوری ہٹایا جائے کیوں کہ اس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔ بجلی بحران کے خاتمے کیلئے بڑے منصوبوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے، جب تک بجلی کے بڑے منصوبے مکمل نہیں ہوں گے، تب تک بحران ختم نہیں ہوگا۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کا ہاتھ بٹائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کا سیزن شروع ہو چکا ہے۔ سیاح ہمارے علاقے کے مہمان ہیں، عوام الناس سیاحوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔

گلگت بلتستان کی زمینیوں کے تحفظ کیلئے سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کیا جائے، علامہ شیخ حسن جعفری

دوسری جانب بلتستان کے علمائے کرام علامہ شیخ حسن جعفری، سید علی رضوی، سید باقر الحسینی، علامہ ڈاکٹر محمد علی جوہر، مولانا عارف حسین اور دیگر نے عوام کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ وہ سیاحوں کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں۔ سیاح ہمارے علاقے کے مہمان ہیں، ان کی خدمت کریں، انہیں کسی قسم کی مشکل پیش آنے نہ دیں۔

ہوٹلز مالکان اور ٹرانسپورٹرز سیاحوں سے مناسب ریٹ وصول کریں، سیاحوں کو یہاں سے خوش کر کے واپس بھیجنا چاہیئے۔ ایسا نہ ہو کہ ہمارے کسی عمل سے سیاح یہاں سے منفی پیغام لیکر واپس جائیں۔ عوام سیاحوں کی ہر ممکن مدد کر کے آنصار مدینہ کی یاد تازہ کریں، سیاحوں کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .