۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
حجۃ الاسلام شیخ فدا حسن عبادی

حوزہ/ ائب امام جمعہ سکردو، حجۃ الاسلام شیخ فدا حسن عبادی نے جامع مسجد سکردو میں جمعہ کے خطبے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی طرف سے بلتستان یونیورسٹی کے لیے عطیہ کردہ زمین کے کسی دوسرے ارداے کو دینے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام شیخ فدا حسن عبادی نائب امام جمعہ سکردو نے جامع مسجد سکردو میں جمعہ کے خطبے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی ہمارے جوانوں کا مستقبل اور سرمایہ ہے۔اس یونیورسٹی کی تعمیر وترقی کے لیے ہر ممکن قربانی کے لیے ہم تیار ہیں۔یونیورسٹی کے انتظام100 فیصد نا اہل لوگوں کے باتھوں میں ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے بارے میں شکایت کے انبار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے بلتستان یونیورسٹی کے لیے عطیہ کردہ زمین کے کسی دوسرے ارداے کو دینے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔

یونیورسٹی کے اندر ہونے والی غیر قانونی وسفارشی بھرتیوں پہ بھی عوام سراپا احتجاج ہے۔ عوامی شکایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام غیر قانونی وسفارشی بھرتیوں کو فی الفور کالعدم قرار دیا جائے اور میرٹ پہ اہل اور حقدار لوگوں کو بھرتی کیا جائے۔

شیخ فدا حسن عبادی نے مطالبہ کیا کہ ہم موجودہ وی سی کی کارکردگی سے بلکل بھی مطمئن نہیں ہیں لہذا موجودہ وی سی کو فی الفور ہٹا کر ایک ماہر اور مخلص وی سی کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔سینڈیکیٹ کے سئینیر ممبران جنہوں نے یونیورسٹی معمولات کا بائیکاٹ کیے ہوئے ہیں ان کے تحفظات فوری دور کرنے پہ زور دیتے ہیں۔ اور حالیہ بجلی و لکڑی کے بحران کے خاتمے کے متعلقہ ادارے اور وزراء عملی طور پر اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام منتخب نمائندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اسمبلی میں بل پاس کر کے ان کی داد رسی کے لیے اسباب پیدا کرے اور انتخابات کے دوران آئینی عبوری صوبے کے قیام کا نعرہ بڑے زور و شور سے لگا تھا۔ اب اس نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے تمام منتخب نمائندے اس سلسلے میں اپنی زمہ داریاں نبھائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .