حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو ہندوستان کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی اور علاقائی تعلقات دونوں ممالک کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ برادر اور دوست ملک، ہندوستانی حکومت اور میرے ساتھی سبرامنیم جے شنکر کو آزادی کے 76 سال پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آزادی ایک اہم عنصر ہے جو ایران اور ہندوستانی اسٹریٹجک پالیسی کی خصوصیت رکھتا ہے اور ہمہ گیر تعلقات بشمول اقتصادی اور علاقائی تعلقات دونوں ممالک کا باہمی ایجنڈا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں یومِ آزادی، ہر سال 15 اگست کو ایک عام تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے جو کہ برطانیہ سے ہندوستان کی آزادی کا دن ہے۔ اس دن ہندوستانی آزادی ایکٹ کی دفعات کے تحت، قانون سازی کی خودمختاری کو ہندوستانی آئین ساز اسمبلی کو منتقل کیا گیا تھا۔