حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے بدھ کی شب اطلاع دی کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے مجرمانہ حملے جاری ہیں۔
الجزیرہ نیٹ ورک نے غزہ کی پٹی کے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا: "گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کی مختلف علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔"
الجزیرہ کے رپورٹر نے بتایا کہ بدھ کے ابتدائی گھنٹوں میں بھی قابض فورسز کے حملوں میں 11 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی کہ جبالیہ کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر صیہونی حملے کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق، جنوب غزہ کے الزیتون محلے میں مسجد بلال کے قریب ایک گھر پر قابض صہیونی فورسز کے حملے میں 5 افراد شہید اور 6 زخمی ہوئے۔
آپ کا تبصرہ