۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ ایک مشترکہ بیان میں، 'شن بیٹ' اور پولیس نے اعلان کیا، "ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد، ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس کا حملہ تھا۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی سیکورٹی فورسز نے اتوار کو 'تل ابیب' میں بم دھماکہ کرنے والے شخص کی شناخت مغربی کنارے کے شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی کے طور پر کی۔

صۃیونی رپورٹس کے مطابق، یہ شخص اپنی پیٹھ پر ایک تھیلے میں بم لے کر نیچے جا رہا تھا، اسی وقت یہ بم پھٹ گیا۔

ایک مشترکہ بیان میں، 'شن بیٹ' اور پولیس نے اعلان کیا، "ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد، ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس کا حملہ تھا۔"

یہ اس وقت سامنے آیا جب ادارے کی پولیس نے الرٹ کی سطح کو بڑھا دیا اور 'تل ابیب' میٹروپولیٹن علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی لی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس عوام کی حفاظت اور تحفظ کے احساس کو یقینی بنانے کے لیے، خصوصی یونٹوں اور رضاکارانہ ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے تعاون سے، پرہجوم عوامی مقامات پر زیادہ موجودگی کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔ ہم 'شہریوں' پر زور دیتے ہیں کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کی اطلاع پولیس کو دیں،''

تبصرہ ارسال

You are replying to: .