۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
احکام شرعی بشیر

حوزہ/ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے فقہی سوال اور انکے جواب: اس حد تک ماتم کرنے کا کیا حکم ہے جب وہ سرخی یا سیاہی مائل نشان بنا دے؟ اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے کہ جو امام حسین علیہ السلام کے عزاء اور سوگ میں زنجیروں کی ضرب سے خون بہائے؟ واقعہ کربلا کی یاد میں ماتمی جلوسوں کو موٹر سائیکل پر لانا کیسا ہے؟

سوال: اس حد تک ماتم کرنے کا کیا حکم ہے جب وہ سرخی یا سیاہی مائل نشان بنا دے؟ اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے کہ جو امام حسین علیہ السلام کے عزاء اور سوگ میں زنجیروں کی ضرب سے خون بہائے؟ واقعہ کربلا کی یاد میں ماتمی جلوسوں کو موٹر سائیکل پر لانا کیسا ہے؟

جواب: کربلا کا مقصد سانحہ کربلا کی یاد منانا اور اس کے جلتے ہوئے شعلے کو دلوں میں قائم و دائم رکھنا، مظلومین کی حوصلہ افزائی کرنا، ظلم کے خلاف آواز اٹھانا، فاسقوں کے عرش کو ہلانا اور مظلوموں کی تائید کرنا نہ کہ کوئی ایسا عمل اختیار کرنا جو شرع کی طور پر پسندیدہ نہ ہو اور ہم سے مطلوب بھی ہے۔ ضروری ہے کہ ان امور سے اجتناب کیا جائے جہاں کے رہنے والے اپنی جہالت کی وجہ سے ان اعمال کو دیکھ کر اسلام اور امام حسین سے دور نہ ہو جائیں اور اسلام اور تشیع سے نفرت نہ کرنے لگیں۔

alnajafy.com

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .