اتوار 27 اکتوبر 2024 - 07:00
صیہونی ریاست کے ایران پر حملے کا اقدام بغیر جواب کے نہیں رہے گا

حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: صیہونی ریاست کی جانب سے ایران پر حملے کا اقدام اور کسی بھی ملک کی جانب سے اسرائیل کی حمایت بے جواب نہیں رہے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ کو انٹرویو کے دوران آیت‌ الله محمود رجبی نے کہا: صیہونی ریاست داخلی انتشار اور بیرونی ناکامیوں کی وجہ سے اپنی سابقہ قوت کھو چکی ہے اور اپنے فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف حربوں کا استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران اس وقت برتری رکھتا ہے جیسے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی صلاحیت اور امریکی بھی جانتے ہیں کہ ان کی ذرا سی بھی غلطی ان کے کتنے نقصان میں ہو گی۔

مجلس خبرگان رهبری کے رکن نے کہا: یقیناً ایران کا جواب صورتحال کو بدل دے گا اور دشمنوں کے لئے ایک نئی شکست کا باعث بنے گا۔ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ایران پر حملے میں عدم تعاون کی بات اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جمہوریہ اسلامی کے دشمن کمزور اور اپنی قوت کی بحالی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

آیت‌الله رجبی نے کہا: صیہونی ریاست کی جانب سے ایران پر حملے اور اسرائیل کی حمایت کرنے والے کسی بھی ملک کو اس کا جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا: صیہونی ریاست کا نعرہ "نیل سے فرات تک" کا ہے حالانکہ وہ خود اپنی بقا کے آخری لمحات میں ہے۔ ماضی کے تجربات سے بھی یہ ثابت ہوا ہے کہ یاسر عرفات جیسے لوگوں کی دشمن سے سمجھوتے کی کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور صیہونی ریاست صرف اسی وقت اپنے ناجائز مطالبات سے پیچھے ہٹی جب حزب اللہ نے ان کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha