حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوجی تنصیبات کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق، جنوبی لبنان سے حزب اللہ نے صیہونی فوجی تنصیبات پر میزائلوں کی بارش کردی ہے۔
مقبوضہ علاقوں سے مختلف ذرائعِ ابلاغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان سے الجلیل میں کم از کم 30 میزائل داغے گئے ہیں۔
مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے سرحدی قصبے خیام میں صیہونی فوج کے قافلے پر میزائل حملہ کیا گیا، جس سے دشمن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی قصبے کفرکلا میں بھی حملے میں کئی صیہونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، حزب اللہ کے حملوں کے بعد کریات شمونہ میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جبکہ گولان میں ڈرون حملے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک بھی ہو گئے ہیں۔