حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اسرائیلی فوجی حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا: یہ حملےعلاقائی امن اور استحکام کے راستے کے لیے نقصان دہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا: یہ حملے پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی میں اضافے کا باعث ہیں۔
انہوں نے کہا: اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل سے مطالبہ ہے کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
ففتر خارجہ کی خارجہ نے کہا: اقوامِ متحدہ و سلامتی کونسل اور عالمی برادری خطے میں اسرائیل کی لاپرواہی اور اس کے مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔