۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
سید احمد علی عابدی+رئیسی

حوزہ/ امام جمعہ ممبئی نے حجۃالاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کی اور ان ہمراہ لوگوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ممبئی، مدیر جامعۃ الامام امیر المومنین (ع) نجفی ہاؤس اور ہندوستان میں آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین سید احمد علی عابدی نے حجۃالاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان ہمراہ لوگوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:


بسم اللہ الرحمن الرحیم
مِّنَ ٱلۡمُؤۡمِنِینَ رِجَالࣱ صَدَقُوا۟ مَا عَـٰهَدُوا۟ ٱللَّهَ عَلَیۡهِۖ فَمِنۡهُم مَّن قَضَىٰ نَحۡبَهُۥ وَمِنۡهُم مَّن یَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا۟ تَبۡدِیلࣰا
سورہ احزاب/۲۳

اللہ کے کچھ صاحبان ایمان بندے ایسے ہیں جنہوں نے اللہ سے جو وعدہ کیا اس وعدے کو پورا کردیا ہے, ان میں سے کچھ وہ ہیں جو اپنی مدت گزار کرکے شہادت کا جام نوش کرکے آرام کررہے ہیں, اور کچھ وہ لوگ ہیں جو اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں اور اس عہد و پیمان میں کوئی تبدیلی ہونے والی نہیں ہے۔

ایران کی شہید پرور قوم ہر دور میں شہادت کا جام نوش کرتی رہی ہے اور اپنے خونِ پاک سے انقلاب کی جڑوں کو مضبوط سے مضبوط کرتی رہی ہے۔ اور یہ شہدائے راہِ حق ہیں جو اپنی شہادت اور اپنے خون سے تمام دشمنوں کی سازشوں کو ناکام کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی ناکام کرتے رہیں گے۔

شہادتوں سے شہید پرور قوم کا حوصلہ نہیں ٹوٹتا بلکہ جو لوگ اس طرح کا کام کرتے ہیں وہی ہار جاتے ہیں اور وہی اپنی شکست کا انتظام کرلیتے ہیں۔

ابھی تازہ حادثے میں صدر ایران حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین آقای ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ لوگوں کی شہادت بابِ شہادت میں ایک نئے آغاز، ایک نئے پھول اور ایک نئے گلدستے کا اضافہ ہے۔

خدا ان تمام شہدائے راہِ حق کو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے خون سے انقلاب اسلامی کو اور زیادہ تقویت نصیب فرمائے، اور ان کے تمام دشمنوں کے تمام نقشوں اور منصوبوں کو ناکام بنائے۔

ہم ان شہدا کیلئے خدا کی بارگاہ میں بلند ترین درجات اور ان کے خاندان والوں کیلئے بہترین صبر و اجر کی درخواست کرتے ہیں۔

والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .