۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
شهدای خدمت

حوزہ/ شہدائے راہ خدمت کی یاد میں حسین آباد جھارکھنڈ ہندوستان میں مجلسِ عزاء اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مؤمنین شریک ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی شہدائے راہ خدمت کی یاد میں حسین آباد جھارکھنڈ ہندوستان کی شیعہ جامع مسجد شیخ چراغ علی میں مجلسِ عزاء اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مؤمنین شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق، بیاد شہدائے راہ حق صدر جمہوریہ اسلامیہ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی طاب ثراہ، آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم طاب ثراہ امام جمعہ تبریز، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان طاب ثراہ، گورنر تبریز جناب مالک رحمتی طاب ثراہ و دیگر عہدہ داران عزیزان ایک جلسۂ تعزیتی و مجلس کا اہتمام بتاریخ 22 مئی بروز بدھ بعد نماز مغربین شیعہ جامع مسجد شیخ چراغ علی حسین آباد جھارکھنڈ میں کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا اور تعزیتی نظم جناب الخیبر حسین صاحب و جناب نہال مرزا صاحب نے پیش کی۔

مجلسِ عزاء سے حسین آباد کے امام جمعہ حجت الاسلام مولانا سید علی سجیر رضوی نے کیا اور شہدائے خدمت کی ایرانی اور عالم اسلام کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے شہداء کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کی۔

ایرانی صدر شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ اجلاس اور مجلس میں مؤمنین نے بھرپور شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .