حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگانِ رہبری اور حوزه علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ محسن اراکی نے مدرسہ علمیہ فیضیہ قم میں حوزوی طلاب و اساتذہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: "ہم راہِ حسین علیہ السلام کے پیروکار ہیں، اور باطل کے آگے سر جھکانا ہمارے لیے حرام ہے۔"
انہوں نے صہیونی حکومت کے خلاف حالیہ آپریشنز، خاص طور پر "وعده صادق ۳" کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا: "امریکہ نے اپنے 'پالتو کتوں' کو چھوڑ کر غزہ، لبنان، یمن اور ایران کے مظلوم عوام پر ظلم کی نئی لہر چھیڑ دی ہے، تاکہ جبهہ ولایت و اسلام کو جھکنے پر مجبور کر سکے؛ لیکن وہ جان لے کہ ہم ظلم کے آگے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔"
آیت اللہ اراکی نے حضرت علی علیہ السلام کی خیبر میں شجاعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "جب امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پرچم لیا اور در خیبر کو اکھاڑ دیا، اسی دن سے وہ حیدر خیبر شکن کہلائے اور آج ہم اسی حیدر کے علمبردار ہیں۔"
آیت اللہ اراکی نے سوره مائدہ کی آیت: «یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا مَنْ یَرْتَدَّ مِنْکُمْ عَنْ دِینِهِ فَسَوْفَ یَأْتِی اللَّهُ بِقَوْمٍ یُحِبُّهُمْ وَیُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَی الْمُؤْمِنِینَ أَعِزَّةٍ عَلَی الْکَافِرِینَ یُجَاهِدُونَ فِی سَبِیلِ اللَّهِ وَلَا یَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ ۚ ذَٰلِکَ فَضْلُ اللَّهِ یُؤْتِیهِ مَنْ یَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِیمٌ، إِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِینَ آمَنُوا الَّذِینَ یُقِیمُونَ الصَّلَاةَ وَیُؤْتُونَ الزَّکَاةَ وَهُمْ رَاکِعُونَ» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آیت کے نزول پر سلمان فارسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا: یہ آیت آپ کی قوم یعنی ایرانیوں کے بارے میں ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "ملت ایران وہی حزب اللہ غالب ہے جس نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے۔"
خطاب کے آخری حصے میں آیت اللہ اراکی نے صہیونی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: "اگر تم صدا و سیما کو نشانہ بناتے ہو تو سن لو کہ ہماری آواز، ہماری خواتین اور مرد کبھی خاموش نہیں ہوں گے۔"
انہوں نے کہا: "اسی حوزہ علمیہ نے شاہ ایران کا تخت الٹا تھا، اور آج بھی انقلاب کا نیا دور اسی مرکز سے شروع ہو چکا ہے۔"
انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا: "ہم پوری قوم، مسلح افواج اور شہداء کے خون کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم رہبر معظم انقلاب اسلامی کے قدموں پر اپنی جانیں نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہی پرچم امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے دستِ مبارک تک پہنچے گا۔"









آپ کا تبصرہ