منگل 6 مئی 2025 - 07:00
حوزہ علمیہ قم عالم اسلام میں دینی تعلیم کا سب سے بڑا علمی مرکز ہے

حوزہ/ آران و بیدگل کے امام جمعہ نے کہا: آج حوزہ علمیہ قم حوزات علمیہ کی صفِ اول میں درخشاں ہے اور عالم اسلام میں دینی تعلیم کا سب سے بڑا علمی مرکز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے کاشان میں نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے آران و بیدگل کے امام جمعہ حجت الاسلام علی رضا فرہنگ نے حوزہ علمیہ قم کی سو سالہ کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ قم ایک قدیم اور پائیدار دینی ادارہ ہے جس نے مرحوم آیت اللہ شیخ عبدالکریم حائری یزدی کی دور اندیشی اور عظمت کے باعث سنہ 1301 ہجری شمسی میں نئی زندگی پائی اور باقاعدہ طور پر نئی سرگرمیاں شروع کیں۔

انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ قم، حوزات علمیہ میں سرِفہرست ہے اور عالم اسلام میں دینی تعلیم کا سب سے بڑا علمی مرکز شمار ہوتا ہے۔ اس حوزے میں عظیم اور ممتاز انسان اور علما تربیت پائے ہیں جن کا کردار عالم اسلام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں میں بے مثال ہے۔

حجت الاسلام فرہنگ نے مزید کہا: آیت اللہ بروجردی، آیت اللہ بافقی جیسے علماء اسی حوزہ میں تربیت پائے ہیں جنہوں نے استکبار کے مقابلے میں عوام کی رہنمائی کی ذمہ داری سنبھالی۔

انہوں نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ بھی حوزہ علمیہ قم کے تربیت یافتہ تھے اور آج بہت سے علماء اسی حوزے میں امام راحل کے راستے کو جاری رکھے ہوئے ہیں، جو حوزہ علمیہ قم کی برکتوں میں سے ہے۔

آران و بیدگل کے امام جمعہ نے کہا: حوزہ علمیہ قم مختلف دینی علوم میں متعدد دروس کے انعقاد کے ذریعہ روزمرہ کے شبہات اور مسائل کا مؤثر جواب دے رہا ہے اور آج اس حوزے نے مختلف اسلامی علوم میں ماہر طلاب کی تربیت کے ذریعہ ولایت اور فقاہت کے دفاع کا عَلَم تھام رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ قم آج عالم اسلام کی توجہ کا مرکز و محور بن چکا ہے اور مختلف ممالک سے کثیر تعداد میں فارغ التحصیل طلبہ کو اپنی جانب جذب کر چکا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha