پیر 9 جون 2025 - 07:47
انقلاب اسلامی، حوزہ علمیہ قم کی برکتوں میں سے ایک ہے / رہبر معظم انقلاب کے رہنما پیغام پر شکریہ

حوزہ / فقہا کی گارڈین کونسل کے رکن نے علمائے کرام کے اسلام اور مکتب تشیع کے معارف کے تحفظ اور اشاعت میں تاریخی اور تہذیبی کردار کا ذکر کرتے ہوئے حوزہ علمیہ قم کو انقلاب اسلامی کی تاسیس و حمایت کا سرچشمہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران فقہا کی گارڈین کونسل کے رکن آیت اللہ سید محمد رضا مدرسی یزدی نے حوزہ علمیہ قم کے قیام کی صد سالہ سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ جو اس انقلاب کی قیادت کر رہے تھے، آیت اللہ حائری یزدی رحمۃ اللہ علیہ کے ممتاز شاگردوں میں سے تھے اور اسی حوزہ کی برکات کا نتیجہ تھے۔

انہوں نے کہا: علمائے اسلام؛ درحقیقت دنیا تک اسلام کا پیغام پہنچانے والے ہیں اور مکتب تشیع اور اس کی تہذیبی فکر کو بھی انہی علماء نے دنیا تک پہنچایا ہے۔

آیت اللہ مدرسی یزدی نے کہا: علماء کرام غیبت صغری کے آغاز سے لے کر غیبت کبری کے دوران، بلکہ اس سے بھی پہلے اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی خدمت میں مصروف رہے۔ انہوں نے اہل بیت علیہم السلام کے علوم کو معاشرے تک منتقل کیا اور علمی و عملی ہر دو میدانوں میں دین اور معارف کے مبلغ رہے۔

آیت اللہ مدرسی یزدی نے مزید کہا: نجف اشرف، اس سے قبل کوفہ اور دیگر ان علاقوں میں جہاں شیعہ موجود تھے، بڑے بڑے علماء نے دینی سرگرمیاں انجام دیں۔ یہاں تک کہ بعض ایسے علاقوں میں جہاں شیعہ اکثریت میں نہ تھے، علماء نے نہایت دشواریوں کے باوجود معارف اہل بیت کو محفوظ رکھا، اگرچہ ان کی قدر و منزلت آج بھی پوری طرح شناخته نہیں۔

انہوں نے دور معاصر میں علماء کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: جیسا کہ رہبر معظم انقلاب بارہا ارشاد فرما چکے ہیں، مرحوم آیت اللہ شیخ عبدالکریم حائری یزدی رحمۃ اللہ علیہ نہایت دشوار تاریخی حالات میں عراق سے ایران آئے اور حوزہ علمیہ قم کی عظیم بنیاد کو دوبارہ استوار کیا۔

آیت اللہ مدرسی یزدی نے کہا: حاج شیخ عبدالکریم حائری یزدی رحمۃ اللہ علیہ نے سختیوں اور محرومیوں کو برداشت کرتے ہوئے اپنے شاگردوں کے ہمراہ اس مبارک شجر کو قم میں لگایا، جو اللہ کے فضل سے دن بدن مضبوط تر ہوا اور مراجع ثلاث کے دور میں اور مرحوم آیت اللہ بروجردی رحمۃ اللہ علیہ کے زمانے میں مزید ترقی اور شگوفائی کی منزلیں طے کیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha