حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ سید احمد خاتمی نے "ہمائشِ ملی پیشتازانِ نہضتِ اسلامی آیت اللہ یزدی رحمۃ اللہ علیہ" کی اختتامی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دین اور سیاست کی معروضیت پر آیت اللہ یزدی رحمۃ اللہ کے پختہ ایمان کا ذکر کیا اور کہا: وہ ہمیشہ دین اور سیاست کے گہرے باہمی تعلق کے قائل رہے اور اس بات پر زور دیتے رہے کہ دین کو عملی طور پر سیاسی میدان میں موجود ہونا چاہیے۔ اس کی درست تشریح یہ ہے کہ معاشرے کی مدیریت دینی زاویے سے ہو اور پالیسی سازی شرعی اصولوں کے تحفظ کی سمت میں انجام پائے۔
انہوں نے مزید کہا: آیت اللہ یزدی رحمۃ اللہ علیہ ولایت فقیہ اور رہبریت پر پورے وجود کے ساتھ ایمان رکھتے تھے۔ وہ اپنی متعدد علمی اور دینی نشستوں میں اس نکتے کو واضح طور پر بیان کرتے تھے کہ ولایت فقیہ حقیقی معنوں میں ملک کے سیاسی انتظامی اور عملی میدان میں نافذ ہونی چاہیے۔
جامعۂ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے اسلامی نظام کے تحفظ پر آیت اللہ یزدی رحمۃ اللہ کے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: انہوں نے متعدد نشستوں میں بالخصوص اُس اجلاس میں جو حضرت آیت اللہ خامنہای کی مرجعیت کے بعد منعقد ہوا، بارہا اس بات پر تاکید کی کہ ان کی سیاسی اور دینی سرگرمیوں کی بنیاد ہمیشہ اسلامی نظام کا تحفظ اور اس کا تسلسل رہا۔
انہوں نے مزید کہا: آیت اللہ یزدی رحمۃ اللہ نہ صرف مقامِ معظمِ رہبری کو بطور ولی فقیہ دل و جان سے مانتے تھے بلکہ ان کے علمی اور فقہی مقام کا بھی پورے وجود کے ساتھ احترام کرتے تھے۔









آپ کا تبصرہ