حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے رکن آیت اللہ محسن اراکی، نے نے "صدای غزه" نامی کمپین کے اراکین سے ملاقات میں تأکید کی کہ آپ نے جو کام اپنے ذمے لیا ہے، یہ فوری اور عینی شرعی تکلیف ہے کیونکہ "جان و مال مسلمین" شدید خطرے میں ہیں۔
مجلس خبرگانِ رهبری کی اعلی کمیٹی کے رکن نے کمپین کے فعال کارکنوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں آپ سب پر اعتماد رکھتا ہوں اور ہم جو کچھ بھی اپنی توان میں رکھتے ہیں، شب و روز آپ کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے اس اقدام کو "اوجب واجبات" قرار دیا اور کہا: سب کو چاہیے کہ اپنی تمام تر توانائیاں اس حمایت میں صرف کریں۔
حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہمیں اپنی کوششوں کو محدود نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمیں غزہ کے مظلوم عوام کی فوری حمایت کے لیے ایران، عراق اور پورے خطے کی تمام صلاحیتوں کو میدان میں لانا ہو گا۔
آیت اللہ اراکی نے آخر میں کہا: یہ کام ایک الٰہی فریضہ ہے اور ہمیں خدا کے سامنے جواب دہ ہونا ہے؛ امید ہے کہ تمام ہمدرد افراد آپ کی مدد کے لیے آگے بڑھیں گے۔









آپ کا تبصرہ