۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سندھ سجاول: شہید حسن نصراللہ کی شہادت پر احتجاجی ریلی

حوزہ/ مجلس وحدت المسلمین ضلع سجاول کی جانب سے عالم اسلام کے عظیم قائد، سید مقاومت، مظلوم فلسطینیوں کے حامی، محافظ حرم بیبی زینب سلام اللہ علیہا، اور موجودہ دور میں نمونہ عمل، سید حسن نصراللہ کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وہ عالم اسلام کے عظیم دشمن کے خلاف جنگ کرتے ہوئے شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت المسلمین ضلع سجاول کی جانب سے عالم اسلام کے عظیم قائد، سید مقاومت، مظلوم فلسطینیوں کے حامی، محافظ حرم بیبی زینب سلام اللہ علیہا، اور موجودہ دور میں نمونہ عمل، سید حسن نصراللہ کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وہ عالم اسلام کے عظیم دشمن کے خلاف جنگ کرتے ہوئے شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوگئے۔

اسرائیل اور امریکہ کی بربریت کے خلاف، عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف، اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں، لبنان کی عوام اور حزب اللہ سے اظہار یکجہتی کے لیے حسینی ہاؤس سجاول سے ایک پُرامن منظم احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں "لبیک یا حسن نصراللہ، لبیک یا اقصیٰ، لبیک یا مہدی، عالمی دہشت گرد اسرائیل، امریکہ مردہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ اس ریلی میں ضلع سجاول کی تمام تحصیلوں سے آئے باضمیر اور جرات مند مومنین نے شرکت کی۔

سجاول شہر کے مرکزی چوراہوں پر مجلس وحدت المسلمین ضلع سجاول کی قیادت حاجی مظفر علی لغاری، مختیار احمد دایو، فیاض حسین انقلابی، وقاص مہدی عباس بھٹی، اور سید منصور شاہ زیدی نے خطاب کیا۔ قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی دہشت گرد اسرائیل لاکھوں مسلمانوں کا قاتل ہے، جس نے "گریٹر اسرائیل" کا نقشہ دکھا کر اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ مارا ہے اور دنیا پر واضح کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کا قتل عام جاری رکھے گا۔

شہید حسن نصراللہ کی شہادت نے عالم اسلام کو ایک نئی روح اور جذبہ دیا ہے، جو ایک مثال بن گئی ہے۔ آخر میں دعائے مغفرت اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .