۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
گلگت، اسرائیل مردہ باد ریلی

حوزہ/ نماز جمعہ کے بعد نکالی گئی ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ عرب امارات کی جانب سے جعلی صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے کیخلاف ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام گلگت میں ریلی نکالی گئی۔ نماز جمعہ کے بعد نکالی گئی ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق،مظاہرین نے اسرائیل اور عرب حکمرانوں کے خلاف نعرے لگائے اور یو اے ای کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان کے صدر شیخ میرزا علی، جماعت اسلامی کے رہنما مولانا تنویر حیدری، ایم ڈبلیو ایم کے غلام عباس، آئی ایس او گلگت ڈویژن کے صدر منتظر مہدی اور دیگر نے کہا کہ جعلی صیہونی ریاست کا وجود عالم اسلام کیلئے کینسر ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات قائم کیے جانے کا عمل القدس سے غداری اور مظلوم فلسطینیوں کے ذخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سازشوں کا سب سے بڑا مقابلہ یہ ہوگا کہ تمام مسالک کے درمیان مکمل ہم آہنگی قائم کرکے اتحاد امت کا عملی مظاہرہ کریں۔ ہمارا اتحاد ہی صیہونی ریاست کیخلاف سب سے بڑا ہتھیار ہوگا اور جس دن ہم متحدہ ہوں گے اسی دن سے اسرائیل کا زوال شروع ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .