۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ علم عمل کے لیے آواز دیتا ہے اور انسان سن لیتا ہے تو خیر ورنہ خود بھی رخصت ہوجاتا ہے۔ صاحبانِ علم جنھوں نے اپنے علم پہ عمل بھی کیا، وہ آج بھی ہر اہلِ فکر کے دل میں زندہ ہیں۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حسین ابن علی وہ امام عالی مقام ہیں جنھوں نے دین اسلام کی بقا کے لیے اپنا سب کچھ راہِ خدا میں قربان کردیا۔

علامہ موصوف نے خطاب میں ذکر کیا کہ مولا علیؑ کا یہ خوب صورت پیغام ہے ’’علم کا مقدر عمل سے جڑا ہے اور جو واقعی صاحب علم ہوتا ہے وہ عمل بھی کرتا ہے۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے دوران مجلس تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھو کہ علم عمل کے لیے آواز دیتا ہے اور انسان سن لیتا ہے تو خیر ورنہ خود بھی رخصت ہوجاتا ہے۔ صاحبانِ علم جنھوں نے اپنے علم پہ عمل بھی کیا، وہ آج بھی ہر اہل فکر کے دل میں زندہ ہیں، اُن کے آثار و افکار زندہ ہیں اور جو لوگ عمل کے لیے علم کی آواز پر متوجہ نہیں ہوئے، وہ تاریخ میں گم ہوگئے اور انھیں کوئی یادبھی نہیں رکھتا۔پس علم کے ساتھ عمل ناگزیر ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .