جمعرات 7 جنوری 2021 - 12:06
روس میں شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

حوزہ/جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی کی مناسبت سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں ایرانی طلبہ کی انجمن نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی کی مناسبت سے روسی زبان میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا۔

اس ورچوئل تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور پھر مختلف ممالک کے معزز مہمانوں نے تقاریر کیں۔ اس تعزیتی ریفرنس کے آخر میں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کے متعلق ویڈیو کلپ بھی دکھائی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha