حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شام کے شہر حمص کے رہائشیوں نے مزاحمتی کمانڈروں ، سردار سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی مناسبت سے فوجی اعلی حکام اور عوام کی موجودگی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ہے۔
برسی کی تقریب میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ شہید سردار قاسم سلیمانی کا شام میں خاص طور پر مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور شام کی سرزمین پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت بڑا کردار رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید قاسم سلیمانی شامی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے۔
شرکاء نے شہداء خصوصاً شہید قاسم سلیمانی سے اپنے عہد و پیماں کی تجدید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور یقیناً شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
شام میں ایران کے سفیر جواد ترک آبادی نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سوریہ کے ساتھ ہر سطح پر خصوصاً دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔