۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
کربلائے معلی میں امام حسین (ع) کے روضہ مبارک کے قریب آتشزدگی

حوزہ/ عراقی ذرائع ابلاغ نے کربلا میں امام حسینؑ کے روضۂ مبارک کے قریب آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلی میں امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے قریب آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

الفرات نیوز کے مطابق، عراقی ذرائع نے میں امام حسین علیہ السلام کے روضۂ مبارک کے قریب زیر تعمیر عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق شہر کربلا کے وسط میں امام حسین علیہ السلام کے روضۂ مبارک کے قریب ایک مقام پر آج (اتوار) کو آگ لگ گئی۔

عراقی ذرائع نے بتایا کہ آگ امام حسین علیہ السلام کے روضۂ مبارک کے پیچھے شیخ احمد الوائلی اسٹریٹ پر زیر تعمیر عمارتوں میں سے ایک میں لگی، تاہم آگ لگنے کی وجوہات اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .