حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے سابق مواصلاتی سربراہ انتھونی سکاراموچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اکیسویں صدی کا امریکی دہشت گرد قرار دیا ہے۔
سکاراموچی صرف 11دن ہی ٹرمپ کی حکومت میں شامل رہے ہیں ان سے یہ پوچھا جانے پر کہ کیا ٹرمپ خاموشی سے اپنے عہدے سے برطرف ہو رہے ہیں، کہا کہ ٹرمپ نے بدامنی کو ہوا دی ہے۔وہ اکیسویں صدی کا امریکی دہشت گرد ہے۔
انہوں نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مورخین سمیت دنیا بھر کے لوگ حیران ہیں، کیونکہ سب ان واقعات کو دیکھ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ امریکی صدر نے انتخابی نتائج قبول نہیں کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کا مطالبہ کیا اور اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ کانگریس کی عمارت پر حملہ کریں۔
وائٹ ہاؤس کے سابق مواصلاتی سربراہ نے مزید بتایا کہ میرے خیال میں تاریخ اسے ایک امریکی داخلی دہشت گرد کے عنوان سے یاد رکھے گی۔
انہوں نے ٹرمپ کو قرار واقعی سزا دینے اور قید کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور مزید کہا کہ میرا ذاتی نظریہ یہ ہے کہ ٹرمپ کو ہر صورت میں سزا ہونی چاہیے اور یہ سزا سینیٹ میں ہی دی جانی چاہیے۔ ٹرمپ کو ضرور جیل جانا ہو گا۔