۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
انتخابات عراق

حوزہ/ حزب اللہ عراق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اصولی طور پر ہماری حمایت ان امیدواروں کے لئے ہے جو بےباک،تجربہ کار،ملی و قومی اصولوں اور اعتقادی اقدار کے پابند ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ عراق نے ایک بیان میں اس بات پر تاکید کرتےہوئےکہ انتخابات میں ہمارا کوئی امیدوار نہیں ہو گا،کہاکہ اصولی طور پر ہماری حمایت ان امیدواروں کے لئے ہے جو بےباک،تجربہ کار،ملی و قومی اصولوں اور اعتقادی اقدار کے پابندہوں۔

حزب اللہ عراق نےمزیدکہاکہ ہم،عراق میں امریکیوں سمیت غیر ملکی افواج کی موجودگی کی مخالفت،مقاومتی اور مزاحمتی تحریکوں کی حمایت اور غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف جدوجہدجاری رکھیں گے اورامریکہ اورصہیونیت کے زیر سایہ سرگرمی انجام دینے والے اداروں کے ذریعے پھیلنے والے اخلاقی اور ثقافتی فسادات کے خلاف مقابلہ جاری رکھیں گے۔

حزب اللہ عراق نے بےباک اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار امیدواروں کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے زور دیا کہ ہمارا ہدف انتخابات کرانا اور انقلابی اور قوم و ملت کے حقوق کا دفاع،قومی اقدار کے لئے قربانیاں پیش کرنے والے شائستہ امیدواروں کی کامیابی ہے۔

حزب اللہ عراق نے عراق کو بےباک،خدمت کار اور عوامی حکومت کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ آنے والی نئی حکومت کو چاہیے کہ وہ بحرانوں سے نجات،تعلیم و تربیت اور صحت کے شعبوں کی ترقی سمیت روزگاری کی فراہمی اور کرپشن کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے۔

عراق کو درپیش چیلنجز میں، قابض افواج کو ملک سے بے دخل کرنا سرفہرست ہے
 
حزب اللہ عراق نے اپنے بیان میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو درپیش چیلنجز میں،قابض افواج کو ملک سے بے دخل کرنا،خودمختار حکومت کا قیام،امن و امان کی برقراری،حکومت اور قوانین کا احترام،شہریوں پر کئے جانے والے جرائم اور ان ممالک کے خلاف مقدمہ اور سزا کا مطالبہ کرنا ہےجو ان اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .