جمعرات 4 ستمبر 2025 - 07:20
عالمی عدل و انصاف کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ خود انسان ہیں

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین عبادی نے کہا: کمال کی طرف انسان کی ہدایت کا راستہ فراہم ہے لیکن عادلانہ عالمی حکومت کے قیام کے لیے ان رکاوٹوں کو دور کرنا ضروری ہے جو زیادہ تر انسان خود پیدا کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ خراسان جنوبی حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا عبادی نے ایک تعلیمی دورہ "طرح روا" میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے قاعدہ لطف کے کلامی مباحث کی طرف اشارہ کیا اور کہا: کمال اور خدا کی طرف سیر و سلوک کے راستے میں انسان کی ہدایت کے لیے تمام شرائط مہیا ہیں اور اگر کوئی شخص اس راہ سے محروم رہ جائے تو پھر اس کے پاس کوئی عذر باقی نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا: انبیاء، اوصیاء اور ان کے جانشینوں کی موجودگی تاریخ میں قاعدہ لطف کی واضح مثال ہے۔ انبیاء الہی حکومت اور انسانی معاشرے میں سیاست کے نفاذ کے لیے مبعوث ہوئے تاکہ دنیا مدینہ فاضلہ میں تبدیل ہو، لیکن انسانوں کی خودساختہ رکاوٹوں نے اس مقصد کی مکمل تکمیل کو روک دیا ہے۔

نمائندہ ولی فقیہ خراسان جنوبی نے عادلانہ و حق پر مبنی حکومت کے قیام کو رکاوٹ نہ ہونے کی صورت میں ممکن قرار دیتے ہوئے کہا: عالمی عادلانہ حکومت کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ خود ہم انسان ہیں۔ یہ نظری طور پر ممکن اور آسان ہے لیکن عملاً نفسانی خواہشات اور غلط انتخابوں کی وجہ سے "سہلِ ممتنع" بن جاتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین عبادی نے نظام اسلامی میں عوام کے انتخاب کو فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے کہا: اگر چند منٹ کی ووٹنگ بھی عقل و دین کی بنیاد پر نہ ہو اور شخصی مفادات و تعلقات کے تحت ہو تو یہ معاشرے اور تاریخ کے لیے بڑے نقصان کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: وہ دل جو غرور، شہرت پسندی اور خود پرستی میں مبتلا ہیں، حقیقت کو نہیں دیکھ پاتے اور امام حسین علیہ السلام کے انتخاب کے بجائے یزید کو چن لیتے ہیں۔ یہی نفسانی پردے معاشرے میں عدل و حق کے قیام میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha