حوزہ نیوز ایجنسی اردبیل سے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام جابر نمازی زادہ نے مشگین شہر کے مدرسہ علمیہ فاطمیہ (س) میں "نئی اسلامی تہذیب اور امت واحدہ کی تشکیل" کے موضوع پر منعقدہ علمی و تحقیقی نشست میں گفتگو کے دوران کہا: اسلامی تہذیب ایک دینی تہذیب ہے جو مکمل طور پر اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر وجود میں آتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: امتِ مسلمہ کی شناخت تاریخِ اسلامی سے وابستہ ہے اور یہ جغرافیائی، نسلی اور لسانی سرحدوں سے بالاتر ہو کر اسلام کی اعلیٰ تعلیمات کے زیر سایہ تشکیل پائی ہے۔
مشگین شہر میں سپاہ کے امور تعلیم و تربیت کے اس ذمہ دار نے اسلامی تہذیب کی بنیاد رکھنے والے عوامل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: نئی اسلامی تہذیب کی حقیقی شناخت تک پہنچنے کے لیے اسلامی دنیا کی موجودہ صلاحیتوں سے آگاہی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اسلامی ممالک کی اسٹریٹجک اور جغرافیائی حیثیت، انسانی وسائل اور مسلم اقوام کے ثقافتی و معنوی سرمائے اسلامی تہذیب کی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔
حجت الاسلام نمازی زادہ نے کہا: دشمن مسلمانوں کی وحدت کو نشانہ بنا کر تفرقہ ڈالنے اور اپنی مذموم سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ لہذا دنیا کے مسلمان اپنی اتحاد کو مضبوط بنائیں اور اسلامی مشترکہ تعلیمات کو اپناتے ہوئے اسلامی تہذیب کے قیام کے عمل کو تیز کریں اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
آپ کا تبصرہ