۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
شام میں دہشتگردوں کی جانب سے رچایا جانے والا ڈرامہ بے نقاب

حوزہ/ روسی وزارت دفاع کے مطابق، شام میں موجود دہشتگرد، ممنوعہ کیمیائی مواد کے ذریعے شام میں ایک نیا ڈرامہ رچانہ چا رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں اہم خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں موجود دہشتگرد، ممنوعہ کیمیائی مواد کے ذریعے شام میں ایک نیا ڈرامہ رچانہ چا رہے ہیں۔

وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق شام میں موجود جبہۃ النصرہ کے دہشتگرد فیک این جی او سفید ہیلمنٹ (white helmets) والوں کے ساتھ مل کر کیمیائی مواد کو صوبہ ادلب کے اطراف میں پہنچا رہے ہیں تاکہ اس کے ذریعے پہلے سے طے شدہ منصوبہ کے تحت ایک ڈرامائی حملہ کر کے اس کا الزام شامی حکومت پر ڈال کر عالمی حمایت کرنے کی کوشش کریں۔

روسیوں کی جانب یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کیمیائی مواد کی منتقلی کے دوران کچھ دہشتگرد اسی مادے کے ذریعے زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس سے پہلے بھی اسی تنظیم( وائٹ ہیلمٹ) کی جانب سے اس طرح کے حملے کر کے عالمی طاقتوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ ان کے حملوں کی راہ بھی ہموار کی جاتی رہی ہے ہالیوڈ کی جانب سے اس تنظیم پر ایک فلم بھی بنائی گئی ہے جس میں انہیں معصوم ظاہر کیا گیا ہے۔

جبکہ مقاومتی تنظیموں کی جانب سے بہت سارے ثبوت بھی سوشل میڈیا پر دیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اس تنظیم میں اکثریت ان افراد کی ہے جو دہشتگردوں سے منسلک ہے اور بہت سارے محاذوں پر داعش اور جبھۃ النصرہ کی جانب سے شامی اور مقاومتی فوج کے ساتھ لڑتے بھی رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .