۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ممنون حسین

حوزہ/حسین پاکستان کے 12 ویں صدر تھے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ نواز پارٹی کے سینئر رہنما تھے۔ ان کا دور ستمبر 2013 سے ستمبر 2018 تک رہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد،  پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین کا انتقال ہوگیا۔ وہ 80 سال کے تھے۔
ان کے بیٹے نے بتایا کہ ممنون کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گذشتہ دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں داخل تھے۔
حسین پاکستان کے 12 ویں صدر تھے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ نواز پارٹی کے سینئر رہنما تھے۔ ان کا دور ستمبر 2013 سے ستمبر 2018 تک رہا۔
اصل میں بزنس مین ممنون حسین ہندوستان کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز بطور مسلم رہنما سن 1969 میں کیا تھا۔ حسین نے ایم بی اے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ، کراچی سے کیاتھا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی حسین کی وفات پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا ، "آج ہم نے ایک قیمتی آدمی کھو دیا ہے جو پاکستان سے پیار کرتا تھا اور بہت سی خوبیوں کامالک تھا۔
اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز ، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی حسین کے انتقال پر تعزیت کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .