۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آئی ایس او پاکستان کے تحت شہر بھر میں پری بورڈ امتحانات جاری

حوزہ/ امتحانات سے قبل امتحان طلبہ کی تیاری میں اہم کردار رکھتے ہیں، محسن علی سیکرٹری تعلیم آئی ایس او

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ امامیہ ایجوکیشن بورڈ کراچی اور بوڈی آف لٹریسی اینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت شہر بھر میں پری بورڈ امتحانات جاری، میٹرک اور انٹر جماعت کا آج تیسرا پرچہ لیا گیا۔

شہر بھر میں قائم کردہ امتحانی مراکز میں امتحان میں نقل سے روک تھام کے لیے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں، شہر بھر کے امتحانی مراکز میں بورڈ کی خصوصی ٹیمیوں نے امتحانی امور کا جائزہ لیا۔

امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر سیکرٹری تعلیم آئی ایس او کراچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات سے قبل امتحان طلبہ کی تیاری میں اہم کردار رکھتے ہیں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او طلباءمیں تعلیم کے فروغ کے لئے کئی دہائیوں سے کوشاں ہے اور مستقبل میں بھی طلبہ کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .