۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجۃ الاسلام سید شکیل عباس جعفری

حوزہ/ اس الیکشن میں قم المقدسہ میں موجود ۵۰۰ سے زیادہ طلاب نے ووٹ دیا اور مجمع علما و طلاب قم کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ۸۰ فیصد سے زیادہ افراد نے اپنا حق رائے استعمال کیا اور اس انجمن کے مستقبل کی بانگ ڈور مولانا سید شکیل عباس جعفری کے حوالے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء و طلاب ہندوستان حوزہ علمیہ قم کی نگراں کمیٹی اور الکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے مجمع کے سابق سکریٹری حجۃ الاسلام مولانا سید شکیل عباس جعفری کو مجمع علما و طلاب ہندوستان کے نو منتخب صدر کے طور پر معرفی کیا۔

اطلاع کے مطابق، اس الیکشن میں قم المقدسہ میں موجود ۵۰۰ سے زیادہ طلاب نے ووٹ دیا جس میں مولانا شکیل عباس جعفری نے ۳۷۳ ووٹوں کے ساتھ کامیابی درج کی اور مجمع علماء و طلاب قم کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ۸۰ فیصد سے زیادہ افراد نے اپنا حق رائے استعمال کیا اور اس انجمن کے مستقبل کی بانگ ڈور مولانا سید شکیل عباس جعفری کے حوالے کی۔

واضح رہے کہ مولانا شکیل عباس جعفری سال ۲۰۰۵ سے اب تک مسلسل خلوص نیت کے ساتھ مجمع علماء و طلاب ہندوستان میں ایک فعال رکن کے عنوان سے مسلسل خدمت کرتے رہے ہیں، خاص طور پر عشرہ محرم الحرام اور ماہ صفر میں مختلف مجالس و جلوس عزا کی عظیم ذمہ داری کو بطور احسن انجام دیا، یہی وجہ ہے کہ علما و طلاب نے بھی ان کی قدردانی کی اور مولانا سید شکیل عباس کو مجمع علماء کا صدر منتخب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .