۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سفیران مہدویت برصغیر

حوزہ/جشنِ مہدیِ موعود (ع) طلاب و علمائے برصغیر کی جانب سے مسجد مقدس جمکران قم میں منعقد ہونے والا مرکزی اور عظیم الشان جشن ہے جو کہ برصغیر کے علماء اور طلباء کی مختلف انجمنوں اور تنظیموں کے تعاون سے منایا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج بروز ہفتہ 9 شعبان المعظم سفیرانِ مہدویت برصغیر کے اعلی سطحی وفد نے جامعۂ روحانیت بلتستان کے دفتر کا دورہ کیا وفد میں قم میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کے دفتری امور کے سربراہ حجۃ الاسلام سید ظفر نقوی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین قم المقدسہ حجۃ الاسلام سید شیدا حسین، حجۃ الاسلام سید علی حسین نقوی اور حجۃ الاسلام سید توقیر کاظمی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق، وفد نے جامعۂ روحانیت کے اراکین کو 13 شعبان المعظم کو مسجد مقدس جمکران قم میں منعقد ہونے والے جشنِ مہدویت کا دعوت نامہ پیش کیا۔

یاد رہے جشنِ مہدویت طلاب و علمائے برصغیر کی جانب سے مسجد مقدس جمکران قم میں منعقد ہونے والا مرکزی اور عظیم الشان جشن ہے کہ جس میں برصغیر کے علماء اور طلاب کی تمام انجمنوں اور تنظیموں کے اراکین شریک ہوں گے۔

اس عظیم الشان جشن کی انتظامی کمیٹی میں جامعۂ روحانیت بلتستان کی نمائندگی شعبۂ تبلیغ کے سربراہ کریں گے۔

صدر جامعۂ روحانیت بلتستان حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے وفد کا خیرمقدم کیا اور جامعۂ روحانیت بلتستان کی جانب سے مکمل تعاون اور بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی اور اس اقدام کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے قومی سطح پر مزید ایسے مشترکہ پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .