۱۶ آذر ۱۴۰۳ |۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 6, 2024
امام جمعہ اہواز

حوزہ/ امام جمعہ اہواز نے کہا: ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہمارا اخلاق اور کردار کس حد تک حضرت زہرا (س) کے اخلاق سے مطابقت رکھتا ہے؟ ایک حقیقی شیعہ وہی ہے جو اپنے چھوٹے سے چھوٹے عمل اور رویے کو اہل بیت (ع) کے کردار کے مطابق ڈھالے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام عزا کے دوران حضرت فاطمہ زہرا (س) کی یاد میں "بیت الاحزان" نامی نمائش خوزستان کے شہر حمیدیہ میں حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی فرد، نمائندہ ولی فقیہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر امام جمعہ اہواز حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے کہا کہ سید الشہدا (ع) کی زیارت کے ثواب کا ایک راز ان کی زندگی کا مطالعہ ہے۔ زیارت کا مقصد یہ ہے کہ ہم امام کو خدا کے حضور اپنا وسیلہ بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اہل بیت (ع) کے اخلاق و کردار کا مطالعہ کرنا چاہیے اور اپنی زندگی میں انہیں عملی طور پر اپنانا چاہیے۔ ایک حقیقی شیعہ وہ ہے جو اپنے چھوٹے سے چھوٹے رویے اور کردار کو بھی اہل بیت (ع) کے معیار کے مطابق بنائے۔

امام جمعہ اہواز نے کہا کہ ہمیں غور کرنا چاہیے کہ ہمارا کردار حضرت زہرا (س) کے اخلاق سے کتنا ہم آہنگ ہے۔ دینی تقاریب میں جوش و خروش تو موجود ہے، لیکن ساتھ بصیرت اور شعور (دینی فہم) کی بھی ضرورت ہے تاکہ ہماری عبادات اور اعمال مکمل طور پر معنی خیز بن سکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .