۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
لوح فاطمه

حوزہ|اس لوح کو خداوند عالم نے اپنے رسول کو تحفہ میں دیا ہے، اس میں میرے پدر بزرگوار، میرے شوہر، میرے دونوں بیٹوں اور ان کے جانشینوں کے نام لکھے ہوئے ہیں، رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ لوح مجھے عطا کی ہے تاکہ اس کے ذریعہ میرے دل کو سکون مل سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

لوح فاطمہ زہرا سلام ﷲ علیہا

جابر ابن عبد ﷲ انصاری کہتے ہیں:

میں ولادت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر مبارکبار پیش کرنے کے لئے حضرت فاطمہ سلام ﷲ علیہا کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے بی بی دو عالم کے ہاتھوں میں سبز رنگ کا ایک لوح (تختی) دیکھی، جس میں سورج کی طرح چمکتی ہوئی تحریر دیکھ رہی تھی، میں نے عرض کی: یہ لوح کیسی ہے؟
آپ نے فرمایا: اس لوح کو خداوند عالم نے اپنے رسول کو تحفہ میں دیا ہے، اس میں میرے پدر بزرگوار، میرے شوہر، میرے دونوں بیٹوں اور ان کے جانشینوں کے نام لکھے ہوئے ہیں، رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ لوح مجھے عطا کی ہے تاکہ اس کے ذریعہ میرے دل کو سکون مل سکے۔
* اس لوح میں بیان ہوا ہے کہ ”... اس کے بعد اپنی رحمت سے اوصیاء کا سلسلہ امام حسن عسکری علیہ السلام کے فرزند ارجمند پر مکمل کر دُوں گا، جو موسیٰ کا کمال، عیسیٰ کا شکوہ اور جناب ایوب کا صبر رکھتا ہو گا“۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 کمال الدین، ج 1، ص 569

تبصرہ ارسال

You are replying to: .