۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مومن عورتیں

حوزہ|اسی طرح مومن عورتوں کی نگاہیں بھی نامحرم مردوں پر نہ پڑیں، کیونکہ ایک آلودہ نظر انسان کے دل میں شہوت اور ہوس کا بیج بونے کے لئے کافی ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

عورتوں کے لئے بہترین چیز

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا فرماتی ہیں:

خَيْرٌ لِلِنّساءِ أنْ لا يَرَيْنَ الرِّجالَ وَ لا يَراهُنَّ الرِّجالُ۔

عورتوں کے لئے خیر و صلاح اس میں ہے کہ نہ تو وہ نامحرم مردوں کو دیکھیں اور نہ نامحرم مرد ان کو دیکھیں۔

مختصر وضاحت:

عفت و حیاء اور پاکدامنی دنیا میں مومن عورتوں کی پہچان ہے اور عفت و پاکدامنی کی وجہ سے اللہ ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے گا۔
مومن عورتوں کو حجاب اور پردے میں رہنا چاہیئے تاکہ وہ نامحرم مردوں کی حرام آلودہ نگاہوں سے محفوظ رہ سکیں۔
اسی طرح مومن عورتوں کی نگاہیں بھی نامحرم مردوں پر نہ پڑیں، کیونکہ ایک آلودہ نظر انسان کے دل میں شہوت اور ہوس کا بیج بونے کے لئے کافی ہوتا ہے۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
بحار الانوار، ج43، ص54، ح48

تبصرہ ارسال

You are replying to: .