۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
همسایه

حوزہ|سیرت اہل بیت علیہم السلام پر عمل کرتے ہوئے ہر مومن کو اپنے پڑوسیوں کا احترام اور ان کو اذیت و آزار کرنے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

پڑوسی کو پریشان مت کرو

حضرت فاطمه زہرا سلام اللہ علیہا فرماتی ہیں:

قالَ مُحَمَّدٌ النَّبِيُّ صلى الله عليه و آله: لَيسَ مِنَ المُؤمِنينَ مَن لَم يَأمَن جارُہُ بَوائِقَهُ. ومَن كانَ يُؤمِنُ بِاللَّهِ وَاليَومِ الآخِرِ فَلا يُؤذي جارَہُ۔

حضرت رسول اللہ صلى الله عليه و آله وسلم سے نقل کرتے ہوئے فرماتی ہیں: وہ مومن نہیں جس کا پڑوسی اس کے شرّ سے محفوظ نہ ہو، اور جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے، وہ اپنے پڑوسی کو اذیت نہ کرتا ہے۔

مختصر وضاحت:

اسلام نے پڑوسی کے حقوق کے سلسلہ میں بہت زیادہ تاکید کی ہے اور اس کو جزء ایمان قرار دیا ہے۔
حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا پہلے اپنے پڑوسیوں کے لئے دعا کرتیں تھیں اور بعد میں اپنے لئے۔
سیرت اہل بیت علیہم السلام پر عمل کرتے ہوئے ہر مومن کو اپنے پڑوسیوں کا احترام اور ان کو اذیت و آزار کرنے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
دلائل الإمامة، ص 65

تبصرہ ارسال

You are replying to: .