صلہ رحم کے اثرات
امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں
إِنَّ صِلَةَ الرَّحِمِ وَ الْبِرَّ لَیُهَوِّنانِ الْحِسابَ وَ یَعْصِمانِ مِنَ الذُّنُوبِ فَصِلُوا إِخْوانَکُمْ وَبِرُّوا إِخْوانَکُمْ وَ لَوْ بِحُسْنِ السَّلامِ وَ رَدِّ الْجَوابِ۔
یقینا صلہ رحم اور نیکی قیامت کے دن حساب کو آسان کرنے اور گناہوں سے بچنے کا باعث ہیں، اسلئے اپنے بھائیوں کے ساتھ صلہ رحم اور نیکی کرو اگرچہ یہ نیکی سلام کرنے اور سلام کا اچھے انداز میں جواب دینے تک ہی محدود کیوں نہ ہو۔
مختصر وضاحت:
ہر شخص کی آرزو ہوتی ہے کہ روز قیامت اسے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس کے حساب و کتاب میں آسانی ہو۔
صلہ رحم ایک ایسی عبادت ہے جس کے دنیا اور آخرت میں بہت زیادہ فائدے ہیں اور اس کے اثرات بہت جلدی ظاہر ہوتے ہیں۔
لہذا جو چاہتا ہے کہ دنیا میں رزق و روزی کی تنگی سے محفوظ رہے اور قیامت میں حساب و کتاب میں آسانی ہو، اور اس کی عمر طولانی ہو وہ صلہ رحم انجام دے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
من لا یحضره الفقیه، ج 4، ص 3